Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سیاست سے زیادہ معیشت کو سنبھالنے کی ضرورت ہے: حمزہ شہباز

حکومت سنبھالتے ہی عوام کے لئے ادویات مفت کیں جب کہ مفت بجلی دینے کے اعلان پر ہمارے مخالفین الیکشن کمیشن پہنچ گئے
اپ ڈیٹ 10 جولائ 2022 04:42pm
ہمارے مخالفین الیکشن کمیشن پہنچ  گئے۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
ہمارے مخالفین الیکشن کمیشن پہنچ گئے۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ سیاست کے بجائےعوام کی خدمت کی ضرورت ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عید کے موقع پر غریب لوگوں کا احساس کرنا ہے، سیاست کے بجائے عوام کی خدمت اور معیشت سمبھالنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کا رونا رونے کے بجائےعوام کے آگے سچ رکھیں گے، ایک کروڑ نوکریاں، 50 لاکھ گھر میں سے عوام کو کچھ نہیں ملا لیکن ہم نے بحران کے باوجود عوام کے لئے آٹا سستا کیا۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ ہم نے ملک و ریاست کو بچانے کے لئے مشکل فیصلےکیے، حکومت سنبھالتے ہی عوام کے لئے ادویات مفت کیں جب کہ مفت بجلی دینے کے اعلان پر ہمارے مخالفین الیکشن کمیشن پہنچ گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ 4 سال تک نااہل ٹولا ملک پر مسلط رہا، صاف چلی شفاف چلی والوں نے توشہ خانہ کا جواب نہیں دیا، ملکی عزت کا خیال نہیں کیا اور تحفے کی گھڑیاں بیچ دیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان سے کہتا ہوں عوام میں نفرتیں پیدا نہ کریں، ہمیں نفرتوں کے بجائے عوام کو جوڑنا ہے، یہ بولتے زیادہ اور سوچتے کم ہیں، انہیں صرف جھوٹ بولنا آتا ہے۔

ECP

imran khan

lahore

Hamza Shehbaz