Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

عید کے دن بارش متوقع ہے: محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق "اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
اپ ڈیٹ 09 جولائ 2022 06:25pm
Karachi mein barish, Hukumat karkardgi ka pol khul gaya | Aaj Updates

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہریوں کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر مزید بارشوں کیلئے تیار رہنا چاہیے، ہفتے کے روز (آج) بادل پھٹنے اور گرج چمک کے ساتھ کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق “اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔”

جبکہ زیریں سندھ و ساحلی علاقے، زیریں بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب اور کشمیر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے وضاحت کی ہے کہ بارش کا سسٹم جنوبی حصوں میں داخل ہو رہا ہے اور مون سون کا ایک مضبوط سسٹم بالائی حصوں سے ٹکرا رہا ہے جس سے بارشیں منگل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

پاکستان

karachi

sindh

monsoon rains