Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان اپنے کارکنوں کی تربیت کرنے میں ناکام رہے: احسن اقبال

لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں آج معاشی مشکلات کا سامنا ہے، تمام مشکلات ایک دو سال میں...
شائع 09 جولائ 2022 03:01pm
لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب
لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب

لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں آج معاشی مشکلات کا سامنا ہے، تمام مشکلات ایک دو سال میں حل کیے جاسکتے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہم سے زیادہ کون سی قوم انتہاپسندی کا شکارہوئی ہے، چند افراد کے ذریعے ہلڑبازی کرائے گی۔

انہوں نے کہا کہ نارووال کی عوام نے کئی دفعہ مجھے جیتایا، اگر نفرت کا بیج بویا گیا تواس سے نجات میں دہائیاں لگ جائیں گی، معاشرے میں نفرت کا زہرتیزی سے پھیل رہا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہرپسماندہ علاقے کا حق ہے کہ ترقی کرے، اگر32 پیسے کی کرپشن ثابت ہو توپوری قوم کا مجرم ہوں، میرایمان ہے کہ عمران خان اسی طرح سڑکوں پر دھکے کھائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے کارکنوں کی تربیت کرنے میں ناکام رہے ہیں، عمران خان نے لوگوں کو استعمال کرکے پھینک دیا۔

PMLN

Ahsan Iqbal

lahore