وفاقی حکومت کا غریب عوام کو گیس کے بلوں میں 50 فیصد ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ
اس سارے معاملے میں اضافی بوجھ وفاقی حکومت اور صاحب استطاعت کو برداشت کرنا پڑے گا
وفاقی حکومت نے غریب عوام کو گیس کے ماہانہ بلوں میں 50 فیصد ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ گیس کے بل کی مد میں پچاس فیصد غریبوں کو ریلیف فراہم کیا جائے گا تاہم اس کا بوجھ وفاقی حکومت اور صاحب استطاعت لوگوں کو اٹھانا پڑے گا۔
مصدق ملک نے بتایا کہ اس سارے معاملے میں اضافی بوجھ وفاقی حکومت اور صاحب استطاعت کو برداشت کرنا پڑے گا۔
اس کے علاوہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنماؤں نے مصدق ملک سے ملاقات کے بعد پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی حمایت کا اعلان بھی کردیا ہے۔
پاکستان
natural gas
Musadik Malik
relief
مقبول ترین
Comments are closed on this story.