Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیئرمین نیب بلیک میل نہ ہوتے تو عمران کی آدھی کابینہ جیل میں ہوتی، احسن اقبال

عمران خان نے کبھی یونین کونسل نہیں چلائی، جب اسے وزارت عظمی کی گاڑی دی گئی، اس نے کوئی کھائی نہ چھوڑی جس میں گاڑی نہ گرائی ہو
شائع 08 جولائ 2022 05:51pm
عمران خان لوگوں کو کلمے سکھا رہا ہے۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
عمران خان لوگوں کو کلمے سکھا رہا ہے۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور رہنما مسلم لیگ (ن) احسن اقبال نے کہا کہ اگر چیئرمین نیب بلیک میل نہ ہوتے تو عمران خان کی آدھی کابینہ جیل میں ہوتی۔

جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے کبھی یونین کونسل نہیں چلائی، جب اسے وزارت عظمی کی گاڑی دی گئی، اس نے کوئی کھائی نہ چھوڑی جس میں گاڑی نہ گرائی ہو۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آج عمران خان لوگوں کو کلمے سکھا رہا ہے، انہوں نے لوگوں کو سچائی کی تقاریر کیں، اس ہی کی حکومت نے سب سے زیادہ کرپشن کی اور اگر نیب چیئرمین بلیک میل نہ ہوتے تو عمران کی آدھی کابینہ جیل میں ہوتی۔

NAB

Ahsan Iqbal

imran khan

punjab