Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں ضمنی انتخابات: مریم نواز نے ہنگامی جلسوں کا شیڈول تیار کر لیا

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق مریم نواز 8 جولائی سے 15 جولائی تک مختلف اضلاع میں جلسے اور ریلیوں سے خطاب کریں گی۔
شائع 08 جولائ 2022 03:27pm
8 حلقوں میں 10 جلسوں اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
8 حلقوں میں 10 جلسوں اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور: پنجاب میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن)کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے ہنگامی جلسوں کا شیڈول تیار کرلیا۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق مریم نواز 8 جولائی سے 15 جولائی تک مختلف اضلاع میں جلسے اور ریلیوں سے خطاب کریں گی۔

شیڈول کے مطابق 8 حلقوں میں 10 جلسوں اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ہے، مریم نواز 8 جولائی کو شیخوپورہ جبکہ 11جولائی کوساہیوال میں جلسہ کریں گی،12جولائی کوجھنگ کے دونوں حلقوں میں انتخابی ریلی اورجلسہ کریں گی جبکہ 13جولائی کو لیہ اور14جولائی کو راولپنڈی میں شام 5 بجے خطاب کریں گی۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز 14جولائی کو رات 9 بجے خوشاب جبکہ 15جولائی کورات 9 بجے ملتان میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گی۔

PMLN

Maryam Nawaz

lahore

Maryam Nawaz Sharif

jalsa schedule