Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ملکی ایئر پورٹس پر پھنسے عازمین حج کو جدہ روانگی کی خصوصی اجازت مل گئی

حج ویزہ کے حامل عازمین حج کسی بھی پرواز کے ذریعے جدہ ایئرپورٹ کا سفر کر سکیں گے جنہیں 7 ذی الحج کی رات 12 بجے تک جدہ میں اترنے کی خصوصی اجازت ہے
شائع 06 جولائ 2022 10:07pm
عملہ ان کی رہنمائی و سہولت کے لئے موجود ہے۔ فوٹو — فائل
عملہ ان کی رہنمائی و سہولت کے لئے موجود ہے۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد، لاہور اور پشاور ایئر پورٹس پر پھنسے عازمین حج کو سعودی حکام نے جدہ روانگی کی خصوصی اجازت دے دی۔

وزارت مذہبی امور کے بیان مطابق نجی حج سکیم کے 123 عازمین حج کو ایئر بلیو اور سعودی ایئر کے ذریعے پہنچایا جا رہا ہے، مسئلہ کے فوری حل کے لئے سعودیہ میں تعینات پاکستانی سفیر اور حج مشن کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔

ترجمان وزارت مذہبی نے کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود 25 سرکاری عازمین حج کو پشاور اور لاہور سے روانہ کیا جا رہا ہے، حج ویزہ کے حامل عازمین حج کسی بھی پرواز کے ذریعے جدہ ایئرپورٹ کا سفر کر سکیں گے جنہیں جدہ ایئر پورٹ پر 7 ذی الحج کی رات 12 بجے تک اترنے کی خصوصی اجازت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حج ویزہ کے حامل افراد خود بھی پہلی دستیاب پرواز کے ذریعے متعین وقت سے پہلے جدہ ایئر پورٹ پہنچ سکتے ہیں جہاں پاکستان حج مشن کا عملہ ان کی رہنمائی و سہولت کے لئے موجود ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا کہ پروازوں سے رہ جانے والے سرکاری و نجی عازمین حج متعلقہ حاجی کیمپ یا ٹور آپریٹر سے فوری رابطہ کریں جب کہ حاجی کیمپوں کے ذریعے آخری حج پروازوں سے رہ جانے والے عازمین حج سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

پاکستان

hajj pilgrims

Hajj 2022