Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران ریاض نے خارجہ پالیسی اور اداروں کیخلاف بات کی: ملک احمد خان

ملک احمد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کوالیکشن میں شکست نظرآرہی ہے، پی ٹی آئی کے پاس الیکشن پر اثر انداز ہونے کے ثبوت ہیں توسامنے لائے
شائع 06 جولائ 2022 04:44pm
ملک احمد خان پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب
ملک احمد خان پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ آزادی رائے ہرشہری کا حق ہے لیکن اس کی حد ہوتی ہے، آرٹیکل 19 آزادی رائے کا حق دیتا ہے۔

لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ عمران ریاض نے خارجہ پالیسی اور اداروں کیخلاف بات کی، عمران ریاض اٹک کی حدود سے گرفتار ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص آئین اورقانون سے بالاترنہیں، صحافی عمران ریاض کیخلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔

ملک احمد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کوالیکشن میں شکست نظرآرہی ہے، پی ٹی آئی کے پاس الیکشن پر اثر انداز ہونے کے ثبوت ہیں توسامنے لائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان افواج اور حکومت کے ساتھ ہے، عالمی مارکیٹ میں پٹرول مہنگا ہے۔

PMLN

lahore

Malik Ahmad Khan