مصطفیٰ کمال کا ملک میں فوری عام انتخابات کرانے کا مطالبہ
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے ملک میں فوری عام انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا۔
پاکستان ہاوس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا ہم آج پاکستان کی ریاست چلانے والے اداروں سے مخاطب ہیں وہ ہماری بات سنیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے حلقے این اے 240 کے الیکشن میں جو کچھ ہوا وہ سب جانتے ہیں، ضمنی انتخابات میں فائرنگ ہمارے کارکنوں پر ہوئی اور ہمیں ہی گرفتار کر لیا گیا۔
انہوں نے کہا یہ پارٹیاں اس قابل نہیں کہ ان کو یہ ملک دیا جائے، ملک میں فوری انتخابات ہونے چاہئیں۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کل 3 کارکنان کو کورنگی میں گرفتار کیا، اگر 12 گھنٹوں میں کارکنوں کو رہا نہ کیا گیا تو سڑکوں پر ہوں گے۔
تاہم پریس کانفرنس میں پاک سرزمین پارٹی کے دیگر رہنما اور عہدیداران بھی موجود تھے۔
Comments are closed on this story.