Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بشریٰ بی بی نے اداروں کیخلاف مہم چلائی: مریم اورنگزیب

بشریٰ بی بی نے اداروں کیخلاف مہم چلائی، مراسلہ بھی بشری بی بی کی ہدایت پرجیب سے نکالا گیا
شائع 06 جولائ 2022 01:40pm
اسلام آباد: مریم اورنگزیب پریس کانفرنس کر رہی ہیں: اسکرین گریب: پی ٹی وی
اسلام آباد: مریم اورنگزیب پریس کانفرنس کر رہی ہیں: اسکرین گریب: پی ٹی وی

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان ڈھونگ رچا رہے ہیں، مراسلے پرعمران خان 22 دن تک خاموش رہے، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد انکشاف کیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران کہتے تھے آلوپیاز کے نرخ کم کرنے نہیں آیا، نیب کو استعمال کر کے سیاسی انتقام لیا گیا، مفتاح اسماعیل اورشاہد خاقان کو جیل میں ڈالا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کہتی ہیں کہ غداری کے مقدمےبناؤ، بشریٰ بی بی نے اداروں کیخلاف مہم چلائی، مراسلہ بھی بشری بی بی کی ہدایت پرجیب سے نکالا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک کی قومی سلامتی کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا، ثبوت سامنے آنے کے بعد کہتے ہو، قوم کو بتاؤنگا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان اقتدارچھن جانے کے بعد کہتے ہیں سازش ہوئی ہے، عمران خان بشریٰ بی بی اور فرح گوگی کا بتائیں، بشریٰ بی بی کیوں ہدایت جاری کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا آج ادارے نیوٹرل ہیں، آئین میں رہتے ہوئے کام کر رہے ہیں، بشریٰ بی بی اداروں کیخلاف مہم کی ہدایت کرتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 4 سال میں بنی گالا کو منی گالا بنایا گیا، آپ نےعوام کوبتانا نہیں جواب دینا ہے، آج مہنگائی کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔

PMLN

Federal Minister

Maryam Aurangzeb