Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
09 Rajab 1446  

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں اچھا پرفارم کریں گے: بابر اعظم

سری لنکا میں مثبت کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے، سری لنکا کی کنڈیشنز میں اسپنرز اہم کردارادا کریں گے، کپتان قومی کرکٹ ٹیم
شائع 04 جولائ 2022 12:46pm
کوشش کریں گے کہ مثبت کرکٹ کھیلیں۔

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریزمیں اچھا پرفارم کریں گے، کوشش کریں گے کہ مثبت کرکٹ کھیلیں۔

لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ دورہ سری لنکا کیلئےاچھی تیاری کی ہے، سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریزمیں اچھا پرفارم کریں گے۔

بابر اعظم نے کہا کہ سری لنکا میں مثبت کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے، سری لنکا کی کنڈیشنز میں اسپنرز اہم کردارادا کریں گے، بلےبازبھی اچھی فارم میں ہیں اچھے نتائج دیں گے، بورڈ کی طرف سے بھرپور سپورٹ مل رہی ہے۔

کپتان قومی کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم منگل اور بدھ کی شب سری لنکا روانہ ہوگی، یاسر شاہ ٹیسٹ ٹیم میں واپس آئے ہیں، ہمارےبولرزمیں اتنی صلاحیت ہےکہ مخالف ٹیم کو2بارآؤٹ کرسکیں، کوشش ہوگی میدان میں بہترین پلیئنگ الیون اتاریں۔

lahore

Pakistan Cricket Team

test series

Baber Azam

qaddafi stadium

sri lanka tour