Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب کو فرح گوگی کے ذریعے چلایا جا رہا تھا: خواجہ سعد رفیق

ان کا کہنا تھا کہ بنی گالا کے مقیم بتائیں کہ ذریعہ معاش کیا ہے؟ ان لوگوں نے آئین کو ردی سمجھا ہوا ہے، یہ لوگ آئین اور قانون سے کھلواڑ کرتے ہیں
اپ ڈیٹ 04 جولائ 2022 01:31am
عوام عمران خان کی نالائقی بھگت رہی ہے: فوٹو: فائل
عوام عمران خان کی نالائقی بھگت رہی ہے: فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عوام عمران خان کی نالائقی بھگت رہی ہے، سابق حکومت میں ریلوے خسارے میں گیا۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ دہائیوں پہلے کہا گیا کہ پراجیکٹ عمران تیار ہے، دوسروں کو چور کہنے والے خود عادی چور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بنی گالا کے مقیم بتائیں کہ ذریعہ معاش کیا ہے؟ ان لوگوں نے آئین کو ردی سمجھا ہوا ہے، یہ لوگ آئین اور قانون سے کھلواڑ کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ غداری کے ٹائٹل ڈکٹیٹر دیا کرتے تھے، عمران خان نے خود پر احسان کرنے والوں کو ڈسا، آئی ایم ایف سے معاہدہ ہم نے نہیں کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے سابق دورمیں لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی تھی، ہم نے ان کی نالائقی کا بوجھ اٹھایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کوفرح گوگی کے ذریعے چلایا جا رہا تھا، ہمارا کام ان کو پکڑنا نہیں، ملک چلانا ہے۔

PMLN

Federal Minister

Pakistan Railway

Khuwaja Saad Rafique