Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان ملکی تاریخ کا سب سے بڑا چور ہے: عطا اللہ تارڑ

عمران خان اپنے سوا کسی کو کچھ نہیں سمجھتے، عمران خان نےخود کو حق وسچ کا علمبردار سمجھا
اپ ڈیٹ 03 جولائ 2022 02:16pm
لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ اور ملک احمد خان پریس کانفرنس کر رہے ہیں:اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب
لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ اور ملک احمد خان پریس کانفرنس کر رہے ہیں:اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی اور کپتان پاکستان کو لوٹ کر کھا گئے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ فیصل آباد سے رانا یوسف اور مقصود احمد گرفتار ہوئے ہیں ،دونوں نےاکنامکس زون میں فرح گوگی کوسستا پلاٹ دیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ملکی تاریخ کاسب سے بڑا چور ہے ، تھوگ کے ساتھ سے ہاؤسنگ سوسائٹی کو اجازت دی گئی، توشہ خانہ کی گھڑیاں مارکیٹ میں بیچ دی گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی نایاب گھڑی بلیک مارکیٹ میں بیچ دی گئی، اسکینڈل سامنے آنے پراداروں پرحملہ کیا جا رہا ہے۔

عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہیرے اور گھڑیاں بیچنے والے سرٹیفائیڈ چور ہیں، بشریٰ بی بی کہتی ہیں ہرچیزکوغداری سےمنسلک کردو۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنےجا رہے ہیں، عمران خان سچے ہیں توفرح گوگی کوواپس لائے۔

ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی غداری کےسرٹیفکیٹ بانٹ رہی ہیں، ضمنی الیکشن کیلئے پی ٹی آئی کےپاس امیدوار نہیں۔

آڈیو لیک میں سیاسی مخالفین کو غدار کہا گیا: ملک احمد خان

مسلم لیگ ن پنجاب کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے آئین کی خلاف ورزی کی، ہم نےآئین میں رہنے کی ہرممکن کوشش کی۔

لاہور میں عطا اللہ تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی کابینہ نے آئین اورقانون کا احترام کیا، عمران خان نے اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے سوا کسی کو کچھ نہیں سمجھتے، عمران خان نےخود کو حق وسچ کا علمبردار سمجھا، عمران خان اپنی خفت مٹانے کیلئے جھوٹ گھڑے۔

ملک احمد خان نے کہا کہ ان کی گھریلوخاتون نے سیاسی معاملات میں مداخلت کی، گھریلو خاتون اگرسیاسی خاتون ہوتی تو ایٹم بم چلاتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آڈیولیک میں سیاسی مخالفین کوغدارکہا گیا ہے، 28 دن پہلےسازش کا پتا چل گیا تھا توآپ نے کچھ کیوں نہیں کیا۔

PMLN

lahore

audio leak

Atta Tarrar