Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شام پر اسرائیلی حملے میں 2 شہری زخمی

اسرائیل نے صبح 6:30 بجے کے قریب الحمدیہ قصبے کے قریب ایک فضائی حملہ کی
شائع 03 جولائ 2022 09:22am
شام کی جنگ میں تقریباً نصف ملین افراد کی جانیں جا چکی ہیں، تصویر العربیہ
شام کی جنگ میں تقریباً نصف ملین افراد کی جانیں جا چکی ہیں، تصویر العربیہ

شام کے مغربی ساحل پر اسرائیلی حملے میں 2 شہری زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے صبح 6:30 بجے کے قریب الحمدیہ قصبے کے قریب ایک فضائی حملہ کیا تھا۔

وزارت نے ایک بیان میں مکمل تفصیل کے بغیر بتاتا کہ پولٹری فارمز کو حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ بحیرہ روم سے لبنان کے شمالی شہر طرابلس کے مغرب سے کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت دو شہری زخمی ہوئے۔

شام میں 2011 میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل نے اپنے شمالی پڑوسی کے خلاف سینکڑوں فضائی حملے کیے ہیں۔

تاہم ان حملوں میں شامی حکومت کے دستوں کے ساتھ ساتھ ایران کی حمایت یافتہ اتحادی افواج اور لبنانی گروپ حزب اللہ کے جنگجوؤں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اسرائیلی حملوں کے باعث اس کے رن وے ہفتوں تک ناقابل استعمال ہو گئے۔

Israel

Syria

Iran