Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

عوام کو مشکلات میں دیکھ کر نواز شریف کا دل خون کے آنسو روتا ہے: مریم نواز

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہونے پر عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا
شائع 02 جولائ 2022 11:07pm
انہیں ڈاکے ڈالنے کی عادت پڑ چکی ہے۔ فوٹو — اسکرین گریب/ پی ٹی وی
انہیں ڈاکے ڈالنے کی عادت پڑ چکی ہے۔ فوٹو — اسکرین گریب/ پی ٹی وی

نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہونے پر عوام کو ریلیف دیں گے۔

لاہور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عوام جب بھی تکلیف میں ہوگی ہم ان کے درمیان ہوں گے، ہمیں عوام کی تکالیف اورمشکلات کا احساس ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کاسلسلہ گزشتہ 4 سال سے جاری ہے، عوام کو مشکلات میں دیکھ کر نواز شریف کا دل خون کے آنسو روتا ہے، فتنہ خان نے عوام کو مشکلات میں ڈالا، ہم اس کا مداوا کریں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہونے پر عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا، عمران خان نےآئی ایم ایف سے کئےگئےمعاہدے کی خلاف ورزی کی، انہیں ڈاکے ڈالنے کی عادت پڑ چکی ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ فتنہ خان نے پاکستان کوسری لنکا بنانےکا پورا بندوبست کیا تھا، مسلم لیگ ن ملک کو چیلنجز سے نکالے گی جب کہ شہباز شریف نے آٹے، چینی اور دالوں پر عوام کو سبسڈی دی ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ فتنہ خان نے بجلی کےکارخانوں کے لئے نہیں خریدا جس کی وجہ سے کارخانے بند ہوگئے اور عوام کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان استعفیٰ دینے کے باوجود اسمبلی سے تنخواہ لے رہے ہیں، پچھلے 4 سال میں پنکی پیرنی اور اس کا خاندان ارب پتی بن گیا اور اگر تحریک انصاف سے لوٹوں کو نکال دیا جائے تو کوئی نہیں بچے گا۔

PMLN

Maryam Nawaz

lahore

punjab by election