Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں 35 سال جرنیولوں نے حکومت کرکے نظام کو ٹینک کی طرح چلایا: سراج الحق

امریکا مخصوص مسلمانوں کی پرورش کرکے اسے حکمرانوں کی شکل میں اسلامی دنیا پر مسلط کرتا ہے
شائع 02 جولائ 2022 05:15pm
آپ ہمارے نظام کے دشمن ہیں۔  فوٹو — فائل
آپ ہمارے نظام کے دشمن ہیں۔ فوٹو — فائل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ امریکا مخصوص مسلمانوں کی پرورش کرکے اسے حکمرانوں کی شکل میں اسلامی دنیا پر مسلط کرتا ہے۔

پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کسی وڈیرے یا جنرل نے نہیں بلکہ وکیل نے بنایا ہے، وکلاء نے کالے کوٹ پہن کر پرویز مشروف کے آمریت کا خاتمہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں دعوی کرتاہوں کہ الگ تہذیبوں کے باوجود پاکستان دنیا کا مہذب ترین ملک ہے، جس نے 40 سال تک افغانیوں کا ساتھ دے کر روس اور امریکا کو شکست دی۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان سامراجی استعماری اور دجالی تہذیب کے محاصرے میں ہے، امریکا مخصوص مسلمانوں کی پرورش کرکے اسے حکمرانوں کی شکل میں اسلامی دنیا پر مسلط کرتا ہے، آزادی اظہار رائے کا نام دے کر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ان کے قبضے میں ہیں۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ جی 20 آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور عالمی ادارہ صحت جیسے اداروں سے دنیا کو کنٹرول کیا جا رہا ہے، مغربی تعلیمی ادارے سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھ کر طےکرتے ہیں کہ نصاب کونسا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے یورپی یونین کے نمائندوں نے بتایا ہے کہ زرداری نواز شریف ہمارے دشمن نہیں بلکہ آپ ہمارے نظام کے دشمن ہیں، پاکستان میں 35 سال جرنیلوں نے حکومت کی جنہوں نے پورے ملک کے نظام کو ٹینک کی طرح چلایا۔

peshawar

Ameer Jamaat e Islami

USA