Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم کی شوگر ملز کیس میں مستقل حاضری معافی کی منظوری کا تحریری حکم نامہ جاری

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کا ذاتی حیثیت میں جب پیش ہونا عدالت کو درکار ہوگا تو وہ پیش ہونے کے پابند ہونگے
شائع 02 جولائ 2022 12:06pm
عدالت نے شہباز شریف کی جانب سے ان کے نمائندے محمد نواز ایڈووکیٹ کو حاضری کے لیے مقرر کرلیا : فوٹو: فائل
عدالت نے شہباز شریف کی جانب سے ان کے نمائندے محمد نواز ایڈووکیٹ کو حاضری کے لیے مقرر کرلیا : فوٹو: فائل

لاہور: لاہور کی احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کی رمضان شوگر ملز کیس میں مستقل حاضری معافی کی منظوری کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

احتساب عدالت لاہور کے جج محمد ساجد علی اعوان نے تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا۔

حکم نامے میں قرار دیا گیا ہے کہ شہباز شریف 2021 سے باقاعدگی سے عدالت پیش ہوتے رہے، شہباز شریف وزیر اعظم پاکستان بن چکے ہیں، انہوں نے اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کرنی ہیں، لہٰذا ان کا ہر پیشی پر عدالت پہنچنا مشکل ہے۔

حکم نامے کے مطابق شہباز شریف کی غیر موجودگی میں ٹرائل میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہوگی، تمام حقائق اور حالات کے پیش نظر شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کا ذاتی حیثیت میں جب پیش ہونا عدالت کو درکار ہوگا تو وہ پیش ہونے کے پابند ہونگے۔

عدالت نے شہباز شریف کی جانب سے ان کے نمائندے محمد نواز ایڈووکیٹ کو حاضری کے لیے مقرر کرلیا ہے۔

PMLN

Shehbaz Sharif

lahore

Prime Minister