Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ناظم جوکھیو کیس: عدالت نے جمع کروائے گئے چالان پر فیصلہ مؤخر کردیا

پولیس نے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام کریم اور جام اویس سمیت 13 ملزمان کے نام خارج کرنے کی سفارش کردی
شائع 02 جولائ 2022 11:49am
Nazim Jokhio case mein Malir Court nay police chalan par faisla moakhar kar diya | Aaj Update

کراچی: ناظم جوکھیو قتل کیس میں عدالت نے پولیس کی جانب جمع کروائے گئے چالان پر فیصلہ مؤخر کردیا۔

پولیس نے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام کریم اور جام اویس سمیت 13 ملزمان کے نام خارج کرنے کی سفارش کردی۔

جبکہ چالان منظور کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ7 جولائی کو ہوگا۔

پولیس کی جانب سے کیس میں صرف 3 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، پولیس نے عدالتی حکم پرکیس میں سے دہشت گردی کی دفعات ختم کردی تھیں۔

یاد رہے کہ ناظم جوکھیو کو نومبر2021 میں تشدد کر کے قتل کردیا گیا تھا۔

Sindh Police

Sindh High Court

Nazim Jokhio Case