Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب القصیم ریجن سے اسلام آباد اور ملتان کیلئے ہفتہ وار 2 نئی پروازوں کا آغاز

پہلے ریاض اور مدینہ منورہ سے فلائٹس لینا پڑتی تھی مگر اب ہفتہ وار پروازوں سے پاکستان جانے اور واپس آنے کی بہتر سہولت میسر آگئی ہے
شائع 30 جون 2022 09:15pm
واپس آنے کی بہتر سہولت میسر آگئی ہے۔ فوٹو — بزنس ریکارڈر
واپس آنے کی بہتر سہولت میسر آگئی ہے۔ فوٹو — بزنس ریکارڈر

ریاض: سعودی عرب میں القصیم ریجن سے اسلام آباد اور ملتان کے لئے ہفتہ وار دو نئی پروازوں کا آغاز کردیا گیا۔

سعودی دارالحکومت ریاض اور مدینہ منورہ کے درمیان میں واقعہ القصیم ریجن میں مقیم ہزاروں پاکستانیوں کی سہولت کے لیے القصیم سے ہر جمعرات کو ملتان جبکہ ہر ہفتے کو اسلام آباد کے لئے پروازوں کا اجراء کردیا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے کنٹری ہیڈ جان محمد مہر نے بتایا کہ 2020 میں سعودی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی سے ہفتہ وار فلائٹس کی اجازت ملی تھی مگر کورونا وائرس کے باعث اس پر عمل درآمد نہ ہوسکا لیکن دو سال کے انتظار کے بعد اس عمل کو شروع کر دیا گیا ہے۔

اس ضمن میں ائیر پورٹ پر موجود پاکستانی مسافروں نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے انہیں سینکڑوں میل سفر طے کرکے ریاض اور مدینہ منورہ سے فلائٹس لینا پڑتی تھی مگر اب ہفتہ وار پروازوں سے پاکستان جانے اور واپس آنے کی بہتر سہولت میسر آگئی ہے۔

Saudia Arabia

پاکستان

PIA Flight