Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

قبلہ ایاز کی بطور رکن بورڈ آف گورنرز برطرفی کا حکم معطل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے قبلہ ایاز کو رکن اسلامک یونیورسٹی بورڈ آف گورنرزکے عہدے پربحال کردیا۔
شائع 30 جون 2022 01:31pm
اسلام آباد ہائیکورٹ نے قبلہ ایاز کو رکن اسلامک یونیورسٹی بورڈ آف گورنرز کے عہدے پربحال کردیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
اسلام آباد ہائیکورٹ نے قبلہ ایاز کو رکن اسلامک یونیورسٹی بورڈ آف گورنرز کے عہدے پربحال کردیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایازکی بطور رکن بورڈ آف گورنرز برطرفی کا حکم معطل کردیا، عدالت نے قبلہ ایاز کو رکن اسلامک یونیورسٹی بورڈ آف گورنرزکے عہدے پربحال کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت ڈاکٹرقبلہ ایاز کی جانب سے بیرسٹرعمراعجاز گیلانی عدالت میں پیش ہوئے۔

بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے عدالت کو بتایا کہ قانون میں بورڈآف گورنرز کی برطرفی کا اختیارصرف صدرمملکت کوہے، 2 سالہ مدت منصبی کوقانون تحفظ حاصل ہے۔

بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ بورڈ آف گورنرز کا کام ہی انتظامیہ کا احتساب کرنا ہے، انتظامیہ رکن بورڈ آف گورنرز کو معطل کیسے کر سکتی ہے؟۔

عدالت نے اسلامک یونیورسٹی کے فیصلے کیخلاف ڈاکٹر قبلہ آیاز کی درخواست پر نوٹسسز جاری کرتےہوئے کیس کی مزید سماعت 7 جولائی تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر قبلہ آیاز اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کے رکن تھے، اختلافات کی وجہ سے یونیورسٹی انتظامیہ نے ڈاکٹر قبلہ آیاز کو رکن بورڈ آف گورنرز کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

Islamabad High Court

Qibla Ayaz

Chairman Islamic Ideological Council