Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف کی ہدایت پر پاکستان جانے کا فیصلہ کیا ہے: اسحاق ڈار

پاکستان اپنے رسک پر جاؤں گا، یہ میرا ملک ہے، میں نے میں نے پاکستان کو دو بار دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے
شائع 30 جون 2022 12:02am
اپنے خلاف جعلی کیس کا مقابلہ بھی کروں گا۔ فوٹو — فائل
اپنے خلاف جعلی کیس کا مقابلہ بھی کروں گا۔ فوٹو — فائل

سابق وزیر خزانہ اور رہنما مسلم لیگ (ن) اسحاق ڈار نے کہا کہ پارٹی کے قائد نواز شریف کی ہدایت پر پاکستان جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ساڑھے 3 سال کے بعد پاسپورٹ مل گیا ہے، اب سفر کرسکتا ہوں، پاکستان اپنے رسک پر جاؤں گا، یہ میرا ملک ہے، میں نے میں نے پاکستان کو دو بار دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ میں نے اپنے سرجن سے کہا کہ پاکستان جانا چاہتا ہوں جس پر انہوں نے کچھ ایکسر سائز کرنے کی تجویز دی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے خلاف ایک کیس ہے کہ 20 سال میں ٹیکس ریٹرن نہیں دیا، میرے خلاف ریفرینس جھوٹا ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ نوازشریف کی ہدایت پر پاکستان جانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں میں اپنے خلاف جعلی کیس کا مقابلہ بھی کروں گا۔

PMLN

london

Nawaz Sharif

Ishaq Dar