Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ پنجاب کا انسداد ڈینگی سے متعلق درست ڈیٹا فراہم نہ کرنے پر اظہار برہمی

حمزہ شہباز نے انسداد ڈینگی سے متعلق ہر ضلع کی کارکردگی رپورٹ طلب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی کہ ہر اضلاع کی کارکردگی رپورٹ 3 روز میں پیش کی جائے۔
شائع 29 جون 2022 10:27am
حمزہ شہباز نے چیف سیکرٹری سے ہر ضلع کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فیس بک
حمزہ شہباز نے چیف سیکرٹری سے ہر ضلع کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فیس بک

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے انسداد ڈینگی سے متعلق درست ڈیٹا فراہم نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور چیف سیکرٹری سے ہر ضلع کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں کورونا اور ڈینگی سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو کورونا، ڈینگی اور کانگو وائرس کے بارے میں بریفنگ دی گئی جبکہ وبائی امراض کے ماہرین نے تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے انسداد ڈینگی سے متعلق درست ڈیٹا فراہم نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور مستند ڈیٹا کیلئے ڈیش بورڈ بنانے کی ہدایت کی۔

حمزہ شہباز نے انسداد ڈینگی سے متعلق ہر ضلع کی کارکردگی رپورٹ طلب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی کہ ہر اضلاع کی کارکردگی رپورٹ 3 روز میں پیش کی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ ڈینگی کنٹرول کیلئے وارڈز اور یونین کونسل کی سطح پر عوامی نمائندوں سے معاونت لی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزیدکہا کہ کورونا، ڈینگی اور کانگو جیسے امراض چیلنج ہیں، مربوط انداز میں کام کرکے دکھانا ہوگا، بہتر کارکردگی والے اضلاع کی ستائش کی جائے گی جبکہ خراب کارکردگی پر جواب طلبی ہوگی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اجلاس آج طلب کر لیا

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اجلاس آج طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ (ن)پنجاب اور لیگی صوبائی وزرا ءسے لاہور ہائیکورٹ کے ممکنہ فیصلے کی روشنی میں سیاسی و آئینی صورتحال پر لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

حمزہ شہباز اجلاس کے دوران آئینی و قانونی ماہرین سے بھی مشاورت کریں گے،جن کی روشنی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے دوبارہ انتخاب اور پنجاب اسمبلی کے ایوان کی تازہ نمبر گیم پر بھی غور کیا جائے گا۔

آئینی ماہرین کے مطابق اس وقت ایوان میں موجودہ حکومتی اتحاد کو کم از کم 4 ووٹوں کی اکثریت حاصل ہے ۔

cm punjab

lahore

dengue

Hamza Shehbaz