Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت نواز شریف کو دی گئی سزائیں معطل کرسکتی ہے: وزیر داخلہ

ن لیگ چاہتی تھی کہ انتخابات کی طرف جایاجائے، یہ اتحادیوں کی حکومت ہے جسے چلانی ہے چلائیں، نہیں چلانی تو نہ چلائیں
شائع 28 جون 2022 11:51pm
ن لیگ کی طرف سے نواز شریف انتخابی مہم چلائیں گے۔  فوٹو — فائل
ن لیگ کی طرف سے نواز شریف انتخابی مہم چلائیں گے۔ فوٹو — فائل
Exclusive debate with Rana Sanaullah | Spot Light with Munizae Jahangir | Aaj News

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت سابق وزیر اعظم و قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کو دی گئی سزائیں معطل کرسکتی ہے۔

آج نیوز کے پروگرام “اسپاٹ لائٹ” میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اسحاق ڈار کی واپسی کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، اگلے الیکشن میں ن لیگ کی طرف سے نواز شریف انتخابی مہم چلائیں گے، آخر انہوں نے ملک تو آنا ہی ہے اور حکومت نواز شریف کودی گئی سزائیں معطل کرسکتی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ن لیگ چاہتی تھی کہ انتخابات کی طرف جایاجائے، یہ اتحادیوں کی حکومت ہے چلانی ہے چلائیں، نہیں چلانی تو نہ چلائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک طالبان پاکستان سے آئین سے بالا کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، ٹی ٹی پی نے کہا کہ ہم کسی نتیجے پر پہنچنے کے لئے تیار ہیں جب کہ ان سے مذاکرات کا فیصلہ ریاست کا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پولیو ورکرز پر حملے کا واقعہ ملک دشمنی ہے اور اگر اس میں وہی لوگ ملوث ہوئے تو پھر چیزیں اس طرح نہیں چلیں گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جیل میں جاناچاہیئے، فرح گوگی کا اندراج وزیراعظم ہاؤس میں بطور فیملی ممبر تھا، پورے ملک کی قیادت 74 سال سے کہہ رہی ہے کہ مداخلت نہیں ہونی چاہیئے لیکن یہ اکیلا سیاستدان کہتا ہے کہ مداخلت ہونی چاہیئے۔

Nawaz Sharif

Rana Sanaullah

TTP

aajnews