Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایک ووٹ کا فرق ہے: فیاض الحسن چوہان

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت اور ووٹرز پاک افواج سے محبت کرتے ہیں، ہمارے وزیراعلی کے امیدوار پرویزالہی ہی ہیں۔
شائع 28 جون 2022 03:18pm
لاہور: فیاض الحسن چوہان میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب
لاہور: فیاض الحسن چوہان میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب

لاہور: پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایک ووٹ کا فرق ہے، ضمنی الیکشن جیتنے کیلئےدھونس اوردھاندلی ہورہی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ن لیگ حکومتی مشینری استعمال کررہی ہے، پی ٹی آئی 20 نشستوں پراکثریت سے جیتے گی۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کا سلیکشن غیرآئینی وغیرقانونی ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت اور ووٹرز پاک افواج سے محبت کرتے ہیں، ہمارے وزیراعلی کے امیدوار پرویزالہی ہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے 10 ووٹ پرویزالہی کے ساتھ ہیں۔

pti leader

lahore

punjab

Fayaz Ul Hassan Chohan