Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹوں تک جاپہنچا

ملک میں گرمی کی لہر بڑھتے ہی بجلی کا شارٹ فال بھی بڑھ رہا ہے، بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 500میگا واٹ ہو گیا۔
شائع 28 جون 2022 12:44pm
شہری علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی کا دورانیہ 12 گھنٹے تک پہنچ گیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی
شہری علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی کا دورانیہ 12 گھنٹے تک پہنچ گیا فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی

اسلام آباد: ملک میں گرمی کی لہر بڑھتے ہی بجلی کا شارٹ فال بھی بڑھ رہا ہے، بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 500میگا واٹ ہو گیا جبکہ ملک کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹوں تک جاپہنچا۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 700 میگاواٹ اور طلب 29 ہزار 200 میگاواٹ ہے جبکہ 7 ہزار 500 میگاواٹ بجلی کا شارٹ فال ہونے کے باعث ملک بھر کے مختلف علاقوں میں 16 گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

شہری علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی کا دورانیہ 12 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے جبکہ دیہی علاقوں میں 14 سے 16 گھنٹے تک غیر اعلامیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ،زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اس سے بھی زیادہ ہے۔

لاہور میں لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو، شہری پریشان، نظام زندگی مفلوج

لاہور میں لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو ہوگیا، شہری پریشان ہیں جبکہ نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا، بجلی کے شارٹ فال میں اضافے سے شہر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 5 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 8 گھنٹے تک جا پہنچا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں 4 سے 5 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ معمول بن گئی۔

حکومت کی جانب سے توانائی بچاؤ پلان پر عملدرآمد کئے جانے کے باوجود لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو ہوگیا،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی۔

شارٹ فال زیادہ ہونے کے باعث مختلف علاقوں میں جبری لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے،جس پر شہریوں نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

لاہور میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 5 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 8 گھنٹے سے زائد ہونے پر لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی طلب بڑھ گئی ہے جبکہ رسد مزید کم ہوگئی ہے۔

load sheding

اسلام آباد

electricity

short fall