Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہمیں ورثے میں تباہ حال معیشت ملی ہے: احسن اقبال

پاکستان میں پیچھے رہ جانے والے علاقوں کو آگے لائیں گے۔
شائع 28 جون 2022 12:31pm
اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال پریس کانفرنس کر رہے ہیں: فوٹو: فائل
اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال پریس کانفرنس کر رہے ہیں: فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کو دوبارہ ترقی کی راہ پرلائیں گے، 2018 میں ملکی ترقی کا راستہ روک دیا گیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ گزشتہ دورمیں ہم نے وژن 2025 لانچ کیا تھا، وژن 2025 کا مقصد ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے معیشت کو ایک بار پھر مستحکم کرنا ہے، روس یوکرین کشیدگی کی وجہ سےمہنگائی بڑھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ورثے میں تباہ حال معیشت ملی ہے، ہمارا مقصد درپیش چیلنجز سے نمٹنا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں پیچھے رہ جانے والے علاقوں کو آگے لائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کیلئے ہمیں انتشار سے نکلنا ہوگا، موجودہ حکومت مالی بحران کا شکار ہے۔

PMLN

Ahsan Iqbal

پاکستان