الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم
لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پانچ مخصوص نشستوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا-
لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے سے متعلق تحریک انصاف کی ایم پی اے زینب عمیر کی جانب سے درخواست پر سماعت کی۔
درخواست میں الیکشن کمیشن، ممبران الیکشن کمیشن، مسلم لیگ ن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
عدالت کو بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے آئین اور قانون کے برعکس فیصلہ سنایا،الیکشن کمیشن نہ تو ٹریبونل ہے اور نہ ہی عدالت ، وہ عدالت کے اختیارات استعمال نہیں کر سکتا۔
درخواست میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 224 کے سیکشن 6 کے تحت الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن جاری کرنے کا پابند ہے۔
درخواست کے مطابق عدالت الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل اور ممبران کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا-
Comments are closed on this story.