Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عراقی وزیراعظم کا اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ دورہ ایران

امکان ہے ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کی بحالی پر بات چیت ہوگی
شائع 27 جون 2022 09:41am
عراقی وزیراعظم سعودی عرب کے دورے کے بعد ایران پہنچ گئے، تصویر: خبررساں ایجسنی تسنیم
عراقی وزیراعظم سعودی عرب کے دورے کے بعد ایران پہنچ گئے، تصویر: خبررساں ایجسنی تسنیم

عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی ایک اعلیٰ سطحی سیاسی و اقتصادی وفد کی قیادت کے ساتھ کو تہران پہنچے گئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق عراقی وزیراعظم کے ایرانی دارالحکومت پہنچنے پر ایران کے وزیر توانائی علی اکبر محرابیان نے ان کا استقبال کیا۔

بعد ازاں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے عراقی وزیر اعظم کا سرکاری طور پر استقبال کرکیا۔

عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کا منصوبہ ہے کہ وہ اعلیٰ سطحی ایرانی حکام کے ساتھ انتہائی اہم باہمی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت کریں گے۔

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی سے جدہ میں ملاقات، تصویر: ایس پی اے
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی سے جدہ میں ملاقات، تصویر: ایس پی اے

امکان ہے کہ ایرانی اور عراقی ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کی بحالی پر بات چیت کریں گے، جن کا پانچواں دور اپریل میں ہوا تھا۔

واضح رہے کہ اپنے دورہ ایران سے پہلے کاظمی نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، جہاں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔

Saudia Arabia

Iran

Iraq

مشرق وسطیٰ