Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: سیشن عدالت نے پی ٹی آئی اور ن لیگ کے سات رہنماؤں کی ضمانتوں کی توثیق کردی

لاہور کی سیشن عدالت نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ قاف کے سات رہنماؤں کی عبوری...
شائع 25 جون 2022 12:45pm
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور کی سیشن عدالت نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ قاف کے سات رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں کی توثیق کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج یاسین موہل نے کیس کی سماعت کی۔

سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت، چوہدری ظہیر الدین، فیاض چوہان اور مسرت چیمہ سمیت دیگر رہنماؤں نے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔

پولیس کے تفتیشی افسر کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی۔

ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کیخلاف غیر قانونی مقدمہ درج کیا گیا، اسمبلی توڑ پھوڑ سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے، عدالت ضمانت منظور کرے۔

عدالت نے دلائل سننے اور پولیس رپورٹ دیکھنے کے بعد تمام سات ملزمان کی عبوری ضمانتوں کی توثیق کر دی۔

pti

PMLN

lahore