Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

منشیات اسمگلنگ کیس میں رانا ثنا اللہ کی معافی کی درخواست منظور

رانا ثناءاللہ کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ ان کے منجمد کئے گئے اکاؤنٹس کی درخواست پر فیصلہ کر دیں
اپ ڈیٹ 25 جون 2022 12:39pm
عدالت نے کیس کی سماعت 23 جولائی تک ملتوی کردی، تصویر اے ایف پی
عدالت نے کیس کی سماعت 23 جولائی تک ملتوی کردی، تصویر اے ایف پی

لاہور کی انسداد منشیات عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی آج کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

انسداد منشیات عدالت لاہور نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے خلاف 15 کلو منشیات سمگلنگ کیس کی سماعت میں معافی کی درخواست قبول کرلی گئی۔

رانا ثناء اللہ کی حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم اہم منصب پر فائز ہیں، قومی اسمبلی میں رواں سال کیلئے پیش کیے گئے بجٹ اجلاس میں شرکت کے باعث پیش نہیں ہوسکتے۔

دریں اثنا عدالت نے رانا ثنا اللہ کی منشیات اسمگلنگ کیس حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

رانا ثناءاللہ کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ ان کے منجمد کئے گئے اکاؤنٹس کی درخواست پر فیصلہ کر دیں۔

جس پرعدالت نے قرار دیا کہ پہلے منشیات برآمدگی پر فیصلہ ہو گا، جس کے بعد اکاؤنٹس منجمد کرنے کی درخواست پر فیصلہ دیں گے۔

تاہم عدالت نے کیس کی سماعت 23 جولائی تک ملتوی کردی۔

Rana Sanaullah

lahore

punjab