Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملکی مسائل کے حل کیلئے برآمدی شعبہ پر توجہ دینا ہوگی: احسن اقبال

مانسہرہ: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان زرعی ملک ہونے کے باوجود گندم، چینی درآمد کر رہا ہے ،...
اپ ڈیٹ 23 جون 2022 04:39pm
Screengrab: AAJ NEWS YouTube
Screengrab: AAJ NEWS YouTube

مانسہرہ: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان زرعی ملک ہونے کے باوجود گندم، چینی درآمد کر رہا ہے ، 2018 میں گندم، چینی اور کپاس برآمد کرتے تھے۔

شنکیاری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان سالانہ500ملین ڈالرکی چائے درآمد کرتا ہے، 500 ملین ڈالرکا خوردنی تیل بھی برآمد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے سے قیمتی زرمبادلہ خرچ کرنا پڑتا ہے، ملکی مسائل کے حل کیلئے برآمدی شعبہ پرتوجہ دینا ہوگی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ چائے کی ویلیوایڈیشن پرتوجہ دینا ہوگی، زرعی شعبے میں خود کفیل ہونے کیلئے بھرپوراقدامات کر رہے ہیں، پاکستان میں پیدا ہونے والی چائےعالمی معیارکی ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام چائے کی مناسب مارکیٹنگ نہیں کرسکے جب کہ ملک میں ڈیڑھ لاکھ ایکڑ رقبے پر چائے کاشت ہوسکتی ہے۔

Ahsan Iqbal

خیبر پختونخوا

Mansehra

media talk