Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیب اصلاحات میں 85 فیصد ترامیم پی ٹی آئی نے کی تھیں: رانا ثناء اللہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پچھلے دو تین دن سے عمران خان نیب اصلاحات پر کافی گفتگو کی...
شائع 22 جون 2022 07:02pm
Screengrab: AAJ NEWS YouTube
Screengrab: AAJ NEWS YouTube

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پچھلے دو تین دن سے عمران خان نیب اصلاحات پر کافی گفتگو کی ہے، آج انہوں نے خرم دستگیر کے بیان کا حوالہ دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ ثناء اللہ نے عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تم کہہ رہے ہو کہ نیوٹرلز سے کہا کہ مجھے نہ ہٹایا جائے، اس سے پہلے تم قوم سے فراڈ کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کہتے رہے کہ ایک سازش کے تحت انہیں ہٹایا گیا، ریمانڈ کا عرصہ 14 دن کا ہوا تو اس کا فائدہ آپ کو اور فرح کو پہنچے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ احسن گجر اور اس کی بیوی فیملی ممبر کے طور پر وزیراعظم ہاوس آتے تھے، ان کا تو وزیراعظم ہاؤس آنے جانے کا کوئی ریکارڈ ہی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کے ارد گرد جو مافیا تھا اس سے فائدہ ہوگا، جہاں ہاتھ ڈالتے ہیں آپ (عمران خان) کے فرنٹ مینوں کا نام نکلتا ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان نے ایک بندے کے 50 ارب روپے پر 5 ارب لیے جبکہ 2 ارب شہزاد اکبر نے لیئے، یہ پیسہ برطانیہ سے قومی خزانے میں آنا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب اصلاحات میں 85 فیصد ترامیم پی ٹی آئی لائی تھی، نیب کے کالے قانون میں 90 دن کے بعد بھی چالان پیش نہیں کیا جاتا تھا۔

PMLN

Rana Sanaullah

press conference

Federal Interior Minister