اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی۔
رات گئے ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کےجھٹکے آئے۔
راولپنڈی،اسلام آباد اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، اس کے علاوہ جن شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ان میں پشاور، مردان، نوشہرہ، ہنگو، ہری پور، کوہاٹ ، راولاکوٹ، کوٹلی آزاد کشمیر، چنیوٹ،پھالیہ، بھکر، کلورکوٹ اور میانوالی شامل ہیں۔
زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے سے کوئی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
امریکی زلزلہ پیما مرکز یو ایس جی ایس کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1 فیصد ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز افغان شہرخوست سے 44 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 50.8کلو میٹر تھی۔
Notable quake, preliminary info: M 6.1 - 44 km SW of Khōst, Afghanistan https://t.co/4ORKfdDXIR
— USGS Earthquakes (@USGS_Quakes) June 21, 2022
شہریوں نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے 30 سے 40 سیکنڈز تک محسوس کیے گئے ۔
Comments are closed on this story.