Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

این آئی ایچ نے کانگو بخار سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی

کانگو بخار، ایک خاص قسم کے وائرس سے ہونے والی بیماری ہے جو متعدد جانوروں کے بالوں میں چھپی چیچڑیوں میں پایا جاتا ہے
شائع 21 جون 2022 07:12pm
بالوں میں چھپی چیچڑیوں میں پایا جاتا ہے۔ فوٹو — فائل
بالوں میں چھپی چیچڑیوں میں پایا جاتا ہے۔ فوٹو — فائل

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے کانگو بخار سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

این آئی ایچ نے کانگو بخار کی روک تھام کے لئے متعلقہ اداروں کو ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عیدالاضحی میں کانگو کے خطرے کے پیش نظر چوکنا رہیں۔

قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ بیماری کی منتقلی کو روکنے کے لئے اقدامات ضروری ہیں کیونکہ کانگو بخار، ایک خاص قسم کے وائرس سے ہونے والی بیماری ہے جو متعدد جانوروں کے بالوں میں چھپی چیچڑیوں میں پایا جاتا ہے۔

پاکستان

Congo

NIH

Eid ul Azha