Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جب تک نیب ہے ملک نہیں چلےگا: شاہد خاقان عباسی

نیب کا ادارہ سیاسی توڑ پھوڑ کیلئے استعمال ہوا، نیب کا ہر کیس جھوٹا ہوتا ہے، گزشتہ روز صدر نے نیب ترمیمی بل دستخط کئے بغیر واپس کیا، ان سے گزارش ہے کہ نیب کا ریکارڈ منگوالیں، رہنماء مسلم لیگ (ن)
شائع 21 جون 2022 11:28am
انا ثنا ءاللہ عمران خان پرمنشیات نہیں ڈالیں گے۔

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنماء شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جب تک نیب ہے ملک نہیں چلے گا، نیب کا ادارہ سیاسی توڑ پھوڑ کیلئے استعمال ہوا، نیب کا ہر کیس جھوٹا ہوتا ہے، گزشتہ روز صدر نے نیب ترمیمی بل دستخط کئے بغیر واپس کیا، ان سے گزارش ہے کہ نیب کا ریکارڈ منگوالیں۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیب کی موجودگی میں ملک نہ چلنے کے بیان کو دہراتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز صدر نے نیب ترمیمی بل دستخط کئے بغیرواپس کردیا، نیب کا ہر کیس جھوٹا ہوتا ہے، صدر مملکت سے گزارش ہے کہ نیب کاریکارڈ منگوالیں۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ نیب کاادارہ سیاسی توڑپھوڑکیلئےاستعمال ہوا ہے، جاوید اقبال کو بلا کر پوچھیں کہ 4سالوں میں کیسزمیں کیا پیشرفت ہوئی، کیا صدر نے چیئرمین نیب کو بلاکر کبھی پوچھا کہ کیا کیس بنائے ہیں، جب تک نیب رہے گا تب تک ملک نہیں چل سکتا۔

عمران خان کو سیکیورٹی تھیریٹ پررہنماء مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ حکومت بھرپور سیکیورٹی فراہم کرے گی، وزیرداخلہ رانا ثنا ءاللہ عمران خان پرمنشیات نہیں ڈالیں گے۔

PMLN

accountability court

NAB

Shahid Khaqan Abbasi

اسلام آباد