Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

پاک ، انگلینڈ سیریز کے شیڈول پر بات چیت آخری مراحل میں داخل

آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ سے قبل انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جلد فائنل کرلیا جائے گا۔
شائع 21 جون 2022 10:02am
انگلینڈ کی ٹیم 15 ستمبر سے 2 اکتوبرتک پاکستان کا دورہ کرے گی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
انگلینڈ کی ٹیم 15 ستمبر سے 2 اکتوبرتک پاکستان کا دورہ کرے گی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریزکے شیڈول پردونوں بورڈز کے درمیان بات چیت آخری مراحل میں داخل ہوگئی۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جلد فائنل کرلیا جائےگا۔

مجوزہ پروگرام کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم 15 ستمبر سے 2 اکتوبرتک پاکستان کا دورہ کرے گی، پہلے مرحلےمیں دونوں ٹیموں کےدرمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق سیریز کو کامیاب بنانے کیلئے ورکنگ کمیٹی بھی قائم کردی گئی، میچز لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں کرانے پر غور کیا جارہا ہے۔

cricket

پاکستان

PCB

England

lahore

ECB