Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق عدالت نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا

پرانے نوٹفکیشن کے تحت بلدیاتی انتخابات 50 یونین کونسلز میں ہونگے جبکہ نئے نوٹیفکیشن کے تحت 100 یونین کونسلز میں ہونگے
اپ ڈیٹ 20 جون 2022 01:08pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے خلاف درخواست پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کوحکومتی نوٹی فکیشن کے تحت واضح مؤقف دینےکی ہدایت کردی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے 22 جون تک الیکشن کمیشن سےجواب طلب کرلیا ہے۔

عدالت نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ کیا اب نئی حلقہ بندیاں کروانا ہوں گی، جس پرایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ نئی حلقہ بندیاں ہوں گی۔

سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات پرآرڈیننس کوکالعدم قراردیا تھا، اب یونین کونسلز کی تعداد بڑھائی گئی ہے۔

حکام الیکشن کمیشن نے کہا کہ تعداد نہ بڑھتی توالیکشن کےانعقاد کیلئےتیاری مکمل تھی جبکہ الیکشن کمیشن انتخابات کا شیڈول جاری کرچکا ہے، حلقہ بندیوں کیلئےکم از کم دو ماہ کا وقت درکار ہوگا۔

عدالت نے کہا کہ وفاق نےانتخابات کا نوٹی فکیشن جاری کیا، اس نوٹیفکیشن کا کیا ہوگا؟ جبکہ عدالت نے ریمارکس میں یہ بھی کہا کہ 100 کونسلزکا الیکشن کمیشن کو پہلے ہی معلوم تھا، الیکشن کمیشن کس نوٹی فکیشن پر انتخابات کروانے جارہا ہے۔

عدالت کے ریمارکس پرالیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ 50 یونین کونسلز والے نوٹی فکیشن پر انتخابات کروارہےہیں جس پرچیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ وہ یونین کونسلز تو موجود ہی نہیں ہیں۔

حکام الیکشن کمیشن نے کہا کہ وقت دے دیا جائے ہم عدالت کواس پر مطمئن کر دیں گے، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ بڑھا دی ہے۔

تاہم عدالت نے کیس کی سماعت بائیس جون تک ملتوی کردی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 31 جولائی کو ہوگی

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق نتائج کا یکجا ہونا 4 اگست کو ہوگا۔

ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی طلب کرنے کے لیے پبلک نوٹس کی تاریخ 10 جون تھی جبکہ امیدوار کی جانب سے ریٹرننگ آفیسر کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ 13 جون سے 20 جون تھی۔

نامزد امیدواروں کے ناموں کی اشاعت کی تاریخ 21 جون جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی آخری تاریخ 22 جون سے 24 جون تک ہوگی۔

کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ 25 جون سے 28 جون ہوگی جبکہ اپیلنٹ اتھارٹی کی جانب سے اپیلوں پر فیصلہ کرنے کی آخری تاریخ 2 جولائی ہوگی۔

امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست کی اشاعت کی تاریخ 4جولائی ہوگی، امیدواری واپس لینے کی آخری تاریخ 5جولائی ہوگی۔

پاکستان

اسلام آباد

Islamabad High Court