Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

افغان طالبان نے کالعدم ٹی ٹی پی اور پاکستان کے درمیان مزاکرات مکمل ہونے کی تصدیق کردی

افغانستان کبھی کسی کو پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا
شائع 18 جون 2022 09:05pm
روشن امکانات کی توقع کا اظہار کیا ہے۔ فوٹو — بی بی سی
روشن امکانات کی توقع کا اظہار کیا ہے۔ فوٹو — بی بی سی

ترجمان افغان طالبان نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے مابین غیر معینہ جنگ بندی کے مزاکرات پر اتفاق ہوگیا ہے۔

ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے عبوری نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے دونوں فریقین کے درمیان مزاکرات کامیاب ہونے کے روشن امکانات کی توقع کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی امارات افغانستان کا جاری مزاکرات کو کامیاب بنانے میں اہم کردار رہا ہے، “ہماری خواہش ہے کہ پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان طویل المیعاد امن و مفاہمت قائم ہو۔”

ایک سوال کے جواب میں ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ اگر کالعدم ٹی ٹی پی اور پاکستان کے درمیان مزاکرات ناکام بھی ہوتے ہیں تو افغانستان کبھی کسی کو پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

ترجمان افغان طالبان نے تصدیق کی کہ پاکستان کے قبائلی رہنماؤں نے امن مزاکرات کے پیش نظر ملکی دارالحکومت کابل کا دورہ کیا ہے۔

kabul

ceasefire

پاکستان

TTP