لاہور میں معروف تاجر سیٹھ عابد کی بیٹی کا قتل
لاہور: ملک کے معروف تاجر اورکاروباری شخصیت مرحوم سیٹھ عابد حسین کی بیٹی کو گھر میں فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
آج نیوز کے مطابق مقتولہ 62 سالہ فرح مظہر کو مسلم ٹائون میں ان کے گھر میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔
مقتولہ کے پیٹ پر فائر لگے ہیں جبکہ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے
پولیس کا کا کہنا ہے کہ موقعہ سے اسلحہ برآمد کرکے فرانزک لیب اور پولیس نے شواہد اکٹھے کر لیئے ہیں۔
پولیس نے کہا کہ تفتیش کیلئے لے پالک بیٹا اور 03 ملازمین کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جبکہ نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئئ ہے۔
مزید کہا کہ مزید قانونی کارروائی ورثا کی درخواست ملنے پر عمل میں لائی جائے گی۔
سیٹھ عابد کی بیٹی کے قتل پر وزیر اعلی پنجاب کا نوٹس
وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے مسلم ٹاون میں سیٹھ عابد مرحوم کی بیٹی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔
حمزہ شہباز نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائیں اورمقتولہ کے لواحقین کو ہر صورت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
تاہم وزیر اعلی حمزہ شہبازنے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار افسوس بھی کیا۔
Comments are closed on this story.