Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ون ڈے رینکنگ میں پاکستان نے بھارت کے بعد آسٹریلیا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کی مزید ایک درجہ ترقی ہوگئی، قومی ٹیم چوتھے سے تیسرے نمبر پر آگئی۔
شائع 17 جون 2022 03:14pm
قومی ٹیم چوتھے سے تیسرے نمبر پر آگئی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
قومی ٹیم چوتھے سے تیسرے نمبر پر آگئی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

دبئی : آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان نے بھارت کے بعد آسٹریلیا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کی مزید ایک درجہ ترقی ہوگئی، قومی ٹیم چوتھے سے تیسرے نمبر پر آگئی۔

پاکستان ٹیم نے گزشتہ ہفتے ویسٹ انڈیز کو 3 ایک روزہ میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا ، جس کے بعد قومی ٹیم بھارت کو پیچھے دھکیل کر پانچویں سے چوتھی پوزیشن پر آئی تھی۔

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے آغاز سے قبل پاکستان 102 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر تھا تاہم 0-3 سے کلین سوئپ سے پاکستان کے ریٹنگ پوائنٹس106 ہوگئے تھے۔

پالی کیلے میں سری لنکا سے دوسرے ون ڈے میں شکست کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے ریٹنگ پوائنٹس 105 ہوگئے ہیں اور وہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلی گئی جبکہ بھارت بھی اتنے ہی ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔

ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ بدستور سرفہرست ہے جبکہ انگلش ٹیم کا دوسرا نمبر ہے تاہم نیدرلینڈز کیخلاف آج سے شروع ہونے والی 3 ایک روزہ میچز کی سیریز میں 1-2 کی کامیابی بھی انگلینڈ کو پہلی پوزیشن پر پہنچا دے گی۔

ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ پہلی، انگلینڈ دوسری، پاکستان تیسری، آسٹریلیا چوتھی ، بھارت پانچویں، جنوبی افریقا چھٹی، بنگلادیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں اور افغانستان دسویں پوزیشن پر موجود ہے۔

پاکستان

PCB

ICC

dubai

icc odi ranking