Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رہنما ن لیگ دانیال عزیز ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

مزدا سے ٹکرانے کے باعث حادثہ پیش آیا ہے جس میں دانیال عزیز زخمی جب کہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے
شائع 16 جون 2022 11:06pm
زخمی ہونے کی اطلاع پر بہت دُکھ ہوا ہے۔ فوٹو — فائل
زخمی ہونے کی اطلاع پر بہت دُکھ ہوا ہے۔ فوٹو — فائل

سابق وزیر قانون اور رہنما مسلم لیگ (ن) دانیال عزیز کار حادثے میں زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق لیگی رہنما کی گاڑی کو شکر گڑھ میں بھجہ اسٹاب کے قریب مزدا سے ٹکرانے کے باعث حادثہ پیش آیا ہے جس میں دانیال عزیز زخمی جب کہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کار حاثے میں دانیال عزیز کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا جب کہ متعلقہ حکام کو علاج معالجے کے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دانیال عزیزکے زخمی اور حادثے میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی اطلاع پر بہت دُکھ ہوا ہے۔

PMLN

traffic accident

daniyal aziz