Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی انٹراکورٹ اپیل جزوی طورپرمنظور کرلی۔
شائع 16 جون 2022 02:34pm
عدالت نے تمام سیاسی جماعتوں کی تحقیقات ایک ساتھ کرنے کی پی ٹی آئی کی درخواست نمٹادی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
عدالت نے تمام سیاسی جماعتوں کی تحقیقات ایک ساتھ کرنے کی پی ٹی آئی کی درخواست نمٹادی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کا سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نےپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی انٹراکورٹ اپیل جزوی طورپرمنظور کرلی اور ایک ماہ میں فیصلہ دینے کی حد تک سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے تمام سیاسی جماعتوں کی تحقیقات ایک ساتھ کرنے کی پی ٹی آئی کی درخواست نمٹادی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت امید کرتی ہے الیکشن کمیشن باقی جماعتوں کیخلاف کارروائی بھی مناسب وقت میں مکمل کرے گا، امید ہے کہ کارروائی شفاف انداز میں آگے بڑھائی جائے گی، الیکشن کمیشن نے ابھی تک کوئی آرڈر پاس نہیں کیا۔

Islamabad High Court

pti foreign funding case