Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کا ملک میں بڑھتی مہنگائی پر عوام کو کفایت شعاری اپنانے کا مشورہ

دنیا بھر میں مارکیٹیں 6 سے 7 بجے تک بند ہوجاتی ہیں، موجودہ صورتحال سے نکلنے کیلئے قوم کو اجتماعی کوشش کرنا ہوگی، خواجہ آصف
اپ ڈیٹ 16 جون 2022 04:32pm
عمران خان اداروں کیخلاف بات کرتے ہیں۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔اے پی پی
عمران خان اداروں کیخلاف بات کرتے ہیں۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔اے پی پی

اسلام آباد: حکومت نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر عوام کو کفایت شعاری اپنانے کا مشورہ دے دیا ، وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا بھر میں مارکیٹیں 6 سے 7 بجے تک بند ہوجاتی ہیں، موجودہ صورتحال سے نکلنے کیلئے قوم کو اجتماعی کوشش کرنا ہوگی۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ آصف نے مولانا اسد اور قمر زمان کائرہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنی کارکردگی کے بارے میں کبھی بات نہیں کرتے، عمران خان کہتے ہیں ان کیخلاف سازش ہوئی جس میں ادارے شامل ہیں، عمران خان اداروں کیخلاف بات کرتے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں ریکارڈ قرضے لئے گئے، عمران خان ملک کو تباہی کے دہانے پرچھوڑ کرگئے۔

وزیردفاع نے کہا کہ روس یوکرین تنازعے کی وجہ سے گیس اور پیٹرول کی قیمتیں بڑھیں، مہنگائی اس وقت پوری دنیا کا مسئلہ ہے، مہنگائی سے زیادہ وہ ملک متاثر ہورہے ہیں جن کے پاس وسائل کی کمی ہے۔

وفاقی وزیر خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا میں کہیں بھی رات ایک بجے تک کاروبار نہیں ہوتا، ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، ہمیں شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار پر کام کرنا ہوگا۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء نے کہا کہ ہمیں پانی، بجلی اور گیس کے استعمال میں کفایت شعاری کرنی چاہیئے، ہمیں موجودہ حالات میں مشکلات سے نکلنے کیلئے اجتماعی کاوشیں کرنا ہوں گی، ملک کا غریب طبقہ اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھاتے تو ملک ڈیفالٹ کی طرف چلا جاتا: قمر زمان کائرہ

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ مجبوری میں کرنا پڑا، اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھاتے تو ملک ڈیفالٹ کی طرف چلا جاتا۔

قمرزمان کائرہ نے مزید کہا کہا کہ حقائق عوام کے سامنے ہیں، ہمارے پاس دوسرا کوئی راستہ نہیں تھا، گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ کمزور معاہدہ کیا۔

PMLN

اسلام آباد

Khuwaja Asif

Defence Minister

press conference