Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسپیکر کے ہوتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر اجلاس نہیں بلاسکتے: پرویز الٰہی

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اسمبلی ایک ادارہ ہے جس کو یہ کمزورکرناچاہتے ہیں، انہوں نے غیر...
شائع 15 جون 2022 06:30pm
Screengrab: AAJ NEWS YouTube
Screengrab: AAJ NEWS YouTube

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اسمبلی ایک ادارہ ہے جس کو یہ کمزورکرناچاہتے ہیں، انہوں نے غیر جمہوری کام کیا ہے، اسپیکرکےہوتے ہوئے ڈپٹی اسپیکراجلاس نہیں بلاسکتے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ گورنرکون ہوتا ہے کہ یہ کہے ڈپٹی اسپیکراجلاس کرے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو گزشتہ روزبجٹ پیش کرنے کی پیشکش کی تھی، اگر ایک اجلاس چل رہاہے تو دوسرا نہیں بلایاجاسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گورنرپنجاب نے بجٹ اجلاس سیکرٹری قانون کے تحت کیا ہے، ایوان اقبال میں ہونے والااجلاس غیرآئینی اورغیرقانونی ہے۔

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ گورنرنے ہاؤس کا تقدس پامال کیا ہے۔

PMLN

punjab assembly

Chaudhry Pervaiz Elahi

PMLQ

Speaker Punjab Assembly