Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرائم منسٹر کا کرپٹ بیٹا پنجاب میں اقتدار پر قابض ہے: عمران خان

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرائم منسٹر کا کرپٹ بیٹا پنجاب میں غیرقانونی طور پر اقتدار پر قابض...
شائع 15 جون 2022 04:17pm
Photo: AFP
Photo: AFP

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرائم منسٹر کا کرپٹ بیٹا پنجاب میں غیرقانونی طور پر اقتدار پر قابض ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ سب سے زیادہ آبادی والا صوبہ سیاسی انتشار کی زد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ مشکلات کے شکار اور کسانوں کی فصلیں خطرے میں ہیں، حکومت کے بجائے ہر طرف مجرم مافیا دندناتا دکھائی دے رہا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پولیس اور مقامی انتظامیہ اس مافیا سے مل چکے ہیں، اب ان کا خیال ہے کہ وہ عوام کی منتخب قیادت کوجوابدہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انتشار، مجرم راج کے تسلسل کی کسی طوراجازت نہیں دے سکتے۔

pti

imran khan

punjab

Tweet