Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی سمیت 4 افراد قتل

جاں بحق افراد میں آصف اور اس کی بیوی کرن شامل ہیں جبکہ دیگر 2افراد کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، پولیس
شائع 15 جون 2022 09:16am
تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں ایک گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
فوٹو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں ایک گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ فوٹو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے میاں بیوی سمیت 4 افراد کو قتل کردیا، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کے احکامات جاری کردیئے۔

والٹن لاہور میں تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں ایک گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت 4 افراد مارے گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں آصف اور اس کی بیوی کرن شامل ہیں جبکہ دیگر 2 افراد کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ لاشیں اسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بھی فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

firing

cm punjab

lahore

Hamza Shehbaz

walton