Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پرویز مشرف کی وطن واپسی پر نواز شریف کا بیان سامنے آگیا

میں نہیں چاہتا کہ اپنے پیاروں کے بارے میں جو صدمے مجھے سہنا پڑے وہ کسی اور کو بھی سہنا پڑیں
شائع 14 جون 2022 10:50pm
حکومت نہیں سہولت فراہم کرے۔ فوٹو — فائل
حکومت نہیں سہولت فراہم کرے۔ فوٹو — فائل

سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی پاکستان واپسی کی خبروں پر بیان سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق صدر کافی علیل ہیں اور خاندانی ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کی وطن متوقع ہے۔

ایک ٹوئٹ میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ میری پرویز مشرف سے کوئی ذاتی دشمنی یا عناد نہیں ہے، نہ میں چاہتا ہوں کہ اپنے پیاروں کے بارے میں جو صدمے مجھے سہنا پڑے وہ کسی اور کو بھی سہنا پڑیں۔

نواز شریف نے کہا کہ پرویز مشرف کی صحت کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں اور اگر وہ پاکستان واپس آنا چاہیں تو حکومت نہیں سہولت فراہم کرے۔

خیال رہے کہ ترجمان پاک فوج کا بھی ایک انٹرویو میں اس متعلق کہنا تھا کہ رویز مشرف کو واپس لانے کیلئے ان کے خاندان سے رابطہ کیا ہے، فیصلہ ان کی فیملی نے کرنا ہے البتہ پرویز مشرف کی فیملی کے جواب کے بعد ہی کوئی انتظامات کیے جاسکتے ہیں۔

london

Nawaz Sharif

پاکستان

Pervez Musharraf