Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہم نے آئینی طریقے سے پی ٹی آئی حکومت کو ہٹایا: رانا مشہود

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان مخالفین کی آلہ کاربنی ہوئی ہے، سونامی کا مطلب...
شائع 14 جون 2022 01:30pm
Screengrab: AAJ NEWS
Screengrab: AAJ NEWS

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان مخالفین کی آلہ کاربنی ہوئی ہے، سونامی کا مطلب تباہی اور بربادی ہوتی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ پی ٹی آئی نے تباہی اوربربادی کےسواکچھ نہیں دیا، اسپیکرپنجاب اسمبلی کا رویہ سب کےسامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکرپرویزالہی ذاتی مفاد سےآگےنہیں دیکھتے، وزیراعلی کےانتخاب کےدوران بھی طوفان بدتمیزی مچایاگیا۔

رانا مشہود نے کہا کہ ہم نےآئینی طریقےسےپی ٹی آئی حکومت کوہٹایاہے، ہم نےآئین پرعمل کیا،یہ کس کیخلاف مارچ کررہےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری مائیں اوربہنیں عدالت اورجیل گئیں، بجٹ عوام کیلئے ہے،کوئی نہیں روک سکتا، پنجاب کا بجٹ لانا ہمارا آئینی حق ہے۔

PMLN

lahore

Rana Mashud