Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب کے آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر ایک بجے ہوگا، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے رولنگ دے رکھی ہے کہ آئی جی اور چیف سیکرٹری آئیں گے تو ہی اجلاس شروع ہوگا، حکومت کا کہنا ہے کہ آئی جی اور چیف سیکرٹری اسمبلی میں نہیں آئیں گے۔
اپ ڈیٹ 14 جون 2022 04:28pm
پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج پھر ہوگا۔
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج پھر ہوگا۔ فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

لاہور: پنجاب کے آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر ایک بجے ہوگا۔

پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج پھر ہوگا جس کی صدارت اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کریں گے، اجلاس دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اسمبلی میں رولنگ دے رکھی ہے کہ آئی جی اور چیف سیکرٹری آئیں گے تو اجلاس شروع ہوگا ورنہ اجلاس نہیں ہوگا۔

دوسری طرف وزیر خزانہ پنجاب اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی جی اور چیف سیکرٹری پنجاب اسمبلی میں نہیں آئیں گے، بجٹ حکومت نے پیش کرنا ہے آئی جی اور چیف سیکرٹری نے نہیں۔

اسپیکر اور اپوزیشن کی طرف سے یہ مطالبہ بھی ہے کہ اراکین اسمبلی کیخلاف جو مقدمات درج ہیں انہیں ختم کیا جائے،حکومت کی طرف سے اس مطالبے کو تسلیم کرلیا گیا ہے۔

lahore

punjab assembly

Chaudhry Pervaiz Elahi

Speaker Punjab Assembly

Sindh budget

punjab budget