Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت کا اصل جمہوری چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہوچکا ہے: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارت جابرانہ ہتھکنڈوں سے مسلمانوں کو دبانے کی کوشش کررہا ہے۔
اپ ڈیٹ 13 جون 2022 04:59pm
بھارت جابرانہ ہتھکنڈوں سے مسلمانوں کو دبانے کی کوشش کررہا ہے۔ فوٹو: گیٹی امیجز
بھارت جابرانہ ہتھکنڈوں سے مسلمانوں کو دبانے کی کوشش کررہا ہے۔ فوٹو: گیٹی امیجز

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارت جابرانہ ہتھکنڈوں سے مسلمانوں کو دبانے کی کوشش کررہا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کے ان اقدامات کا مقصد مسلمانوں کو سیاسی، معاشی اورثقافتی لحاظ سے دیوار سے لگانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب بھارت کا اصل " جمہوری چہرہ" دنیا کے سامنے عیاں ہوچکا ہے ۔

وزیراعظم شہباز شریف کا یہ بیان اتر پردیش میں متعدد مسلمان افراد کے گھروں کو مسمار کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

بی جے پی کے دو ارکان نوپور شرما اور نوین کمار جندال کے اسلام مخالف تبصروں کے خلاف مسلمان بھارت بھر میں سڑکوں پر ہیں۔

دوسری جانب بی جے پی نے نوپور شرما کو معطل جبکہ جندال کو برطرف کر دیا ہے۔

Shehbaz Sharif

پاکستان

Tweet

Prime Minister